کروڑوں کی فصلوں کو نقصان کا خدشہ، نہروں میں پانی چھوڑا جائے ، زمیندار
مانجھی پور (آن لائن) مانجھی پور اور گردنواح کے زمینداروں اور کسانوں نے محکمہ ایری گیشن سندھ و بلوچستان کے حکام سے مطالبہ کیا کہ نہر شاہی واہ مانجھوٹی شاخ و دیگر نہروں میں پانی چھوڑا جائے تفصیلات کے مطابق مانجھی پور، مہیوپور، سنہڑی پہنور اور گردونواح کے زمینداروں اور کاشتکاروں نے کہا کہ جون شروع ہو نے والا ہے مگر تاحال یہاں کی نہروں میں پانی نہیں ہے اور چاول کی کاشت کا ٹائم گزرا جا رہا اگر نہروں میں پانی جلدی نہ چھوڑا گیا تو کسانوں اور زمینداروں کے کروڑوں کے خریدے گئے چاول کی کاشت کیلئے بیج اگ نہیں پائیں گے اس کے علاوہ زراعت سے وابستہ افراد کی فصلات نہ ہونے پر گرین بیلٹ بنجرات میں تبدیل ہو جائے گا اور معاشی بحران مزید سنگین ہونے کا خطرہ پیدا ہو گا علاقائی زمینداروں اور کاشتکاروں نے اپنے مشترکہ بیان میں محکمہ آبپاشی کے عمل داروں سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر شاہی کینال مانجھوٹی شاخ اور دیگر نہروں میں پانی چھوڑا جائے تاکہ بروقت چاول کے بیج کی کاشت ہو سکے اس کے علاوہ کئی فش فارم بھی پانی نہ ملنے پر مچھلیوں کے ضائع ہونے کا خدشہ ہے جس سے فش فارمرز کو کروڑوں روپے کے نقصانات کا خطرہ ہے واضح رہے کہ پچھلے سال بھی پانی کی فراہمی دیر سے ہونے کی وجہ سے فش فارمرز کی کروڑوں روپے مالیت کی مچھلیاں مر گئی تھیں۔


