سرپرہ لانگو اور محمد شہی قباہل کے تین فریقین میں تصفیہ طے پا گیا

کوئٹہ(یو این اے )سرپرہ لانگو اور محمد شہی قباہل کے تین فریقین کے مابین ایک گھمبیر تنازعہ کا پر امن خانگی تصفیہ طے پاگیا ۔ میر اختر حسین لانگو کی رہائشگاہ واقع ہدہ منو جان روڈ پر منعقدہ جرگے میں ثالثان نے تینوں فریقیں کے موقف سماعت کرنے کے بعد قباہلی رسم رواج کے مطابق اپنا خانگی تصفیہ صادر کیا جسے تمام فریقین نے قبول کرکے اپس کی ناراضگی کو ہمیشہ کے لیے ختم کردیا ۔ خانگی تصفیہ کرانے میں جن معتبرین و معززین نے کردار ادا کیا ان میں میر اختر حسین لانگو ، ٹکری سیف اللہ ، سرپرہ ٹکری اسداللہ ، سرپرہ میر شعیب احمد ، سرپرہ میر ظاہر جان ، سرپرہ سردار مصطفی خان سمالانی ، چیئرمین عبدالباقی سمالانی ، عطااللہ ، سرپرہ میر جہانزیب ، سرپرہ محمد نواز محمد شہی ، شیر حسن لہڑی ، میر منظور لانگو اور دیگر شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں