پاکستان اور بلوچستان میں امن و استحکام کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات کی مکمل حمایت جاری رکھیں گے، نواب جنگیز مری
کوئٹہ (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی نواب جنگیز خان مری نے مستونگ میں مسلح دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت عمل ہے، جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری کے زخمی ہونے پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے نواب جنگیز خان مری نے شہداءکے درجات کی بلندی، لواحقین کے لیے صبرِ جمیل اور زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری کی جلد و مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی۔ نواب جنگیز خان مری نے اس عزم کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان اور صوبہ بلوچستان میں امن و استحکام کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات کی مکمل حمایت جاری رکھی جائے گی۔
Load/Hide Comments


