پرویز الٰہی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، 14 روزہ ریمانڈ پر جیل منتقل

لاہور (انتخاب نیوز) لاہور کی مقامی عدالت نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ جعلی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔ اینٹی کرپشن حکام نے پرویز الٰہی کو لاہور کی مقامی عدالت میں پیش کیا۔ دوران سماعت اینٹی کرپشن نے پرویز الٰہی کا کیس سننے والے جج غلام مرتضیٰ ورک پر اعتراض کیا تھا۔ اینٹی کرپشن حکام نے عدالت سے پرویز الٰہی کا جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی۔ عدالت نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا جو کہ سنا دیا گیا ہے۔ عدالت نے پرویزالٰہی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی اور انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں