نال، مختلف حادثات و واقعات میں ایک شخص جاں بحق، 2 افراد کی خودکشی کی کوشش

نال : نال کے علاقے میں مختلف حادثات و واقعات میں ایک شخص ہلاک اور 2کو خود کشی کرنے کی ناکام کوششوں کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نال کے علاقے میں ہشتری ڈیم میں نہاتے ہوئے سعید سکنہ وزیرستان ڈوب کر ہلاک ہو گیا دوسرے واقعے میں صالح محمد نے جبکہ ایک اور واقع میں کودہ لہڑی لوپ کے رہائشی ثناءاللہ نے زہریلی دوائی پی کرخودکشی کرنے کی ناکام کوشش کی جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں