ایڈووکیٹ عبدالرزاق کا قتل، بلوچستان بھر میں وکلاءکا عدالتی کارروائی سے تیسرے روز بھی بائیکاٹ

کوئٹہ: سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق کے قتل کیخلاف وکلاءکا عدالتی کاروائی سے بائیکاٹ کا سلسلہ تیسرے روز بھی جا ری رہا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق کے قتل کے خلاف وکلاءتنظیموں نے 6سے 8جون تک عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا تھاجس کے پیش نظر جمعرات کو بھی بلوچستان کی تمام عدالتوں میں احتجاجاً وکلاءپیش نہیں ہوئے ۔یا د رہے کہ 6 جون کو نامعلوم افراد نے عبدالرزاق ایڈوکیٹ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں