خان اور سالار قاضی فائز عیسی کیخلاف ریفرنس واپس لے کر تاریخ میں امریا فضل الہی و جنرل یحییٰ بن کر کھو جائیں، امان کنرانی

کوئٹہ:سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینیٹر(ر) امان اللہ کنرانی نے کہا ہے کہ باہم پھرتیوں سے لگتا ہے”اْدھر تم ادھرہم”کی تاریخ دہرائی جاچکی ہے”خاکم بدہن”اگر ایسا ہے تو ان نہتے شہداء کی قبروں پر فاتحہ و21 توپوں کی سلامی تو بنتی ہے جنہوں نے کشمیر ہمارے حوالہ کیاہم پر اپنے اٹوٹ انگ کے دیرینہ دعوے سے رجوع کرنے کا چرچہ ہے۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ خان صاحب و سالار وطن کو اللہ نے جو عزت و توقیر دی ہے ایوان بالامیں اقلیت ایوان زیریں میں اتحادیوں کی بے ساکھی سے منصب پرفائز،سالار صاحب کودوایوانوں نے پذیرائی،سپریم کورٹ نے نظیر بنایا دونوں کو چاہیے نیلسن منڈیلا کی طرح عفوو درگزر کرتے ہوئے قاضی فائزعیسی ٰکے خلاف ریفرنس واپس لیکر تاریخ میں امریا فضل الہیٰ،جنرل یحیٰ بن کر کھو ہو جائیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے ملک کے شہریوں کو لاک ڈاؤن کرناجہاں انتخابات میں بیلٹ پیپر پر اپنے حلقے کے چھ فٹ کے انسان کو نہیں اونٹ،ہاتھی،گھوڑے جیسے جانورکو ہی پہچانتے ہوں اس قوم کو نادیدہ وائرس سے نہیں دیو کی حشمت کا خوف طاری کرکے دہشت زدہ کیاجاسکتا ہے حکومت کو بھی چاہیے کہ ایسے ہی اقدامات کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں