قوم پرست جماعت اخباری بیانات سے عوام میں ساکھ بحالی کی ناکام کوشش کر رہی، نورمحمد دمڑ

ہرنائی(یو این اے )مسلم لیگ ن کے رہنما رکن صوبائی اسمبلی حاجی نورمحمد خان دمڑ نے ہرنائی کوئٹہ ،ہرنائی سنجاوی پنجاب ،زیارت کوئٹہ کا مین قومی شاہراہوں کا حالیہ طوفانی بارشوں،سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بندش کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ ہرنائی و زیارت ، محکمہ بی اینڈآر ہرنائی وزیارت کو شاہراہ پر آمدرفت پوری بحال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز کو شاہراہوں کی بحالی کے کام کی خود نگرانی کی بھی ہدایت کی ہے قومی شاہراہوں کی بندش عوام کاروباری افراد کو درپیش مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے نام نہاد قوم پرست جماعت جس سے حلقے کے عوام نے مکمل طورپر حالیہ انتخابات میں یکسر مستردکردیاہے عوامی ہمدردیاں حاصل کرنے کے لیے اخباری بیانات کاسہارالیکر عوام میں کوئی ہوئی ساکھ کی بحالی کی ناکام کوشش کررے ہیں ہرنائی میرا دوسرا گھر ہے سیلاب سے متاثرہ زمینداروں کے نقصانات کا ازالہ کرنے کی ہر ممکن کوشش کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا رکن صوبائی اسمبلی حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر ہرنائی ،ڈپٹی کمشنر زیارت اور محکمہ بی اینڈار دونوں اضلاع کے زمہ دار آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ قومی شاہراہوں کی بحالی کے کام کو مزید تیز کرکے ضلع ہرنائی و زیارت کے عوام کاروباری افراد کو درپیش مشکلات کاخاتمہ کیا جائے حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ قوم پرست جماعت بارش اور سیلاب پر اپنے سیاسی دکانداری نہ چمکایا عوام نے انہیں مسترد کیا ہے اور آٹھ فروری کو عوام نے نام نہاد قوم پرست جماعت کا صوبہ سے مکمل صفایا کرلیا ہے انہوں نے کہاکہ ہمیں حلقے کے دونوں اضلاع کے عوام نے بھاری مینڈیٹ سے کامیاب کرایا ہے انہوں نے کہاکہ حلقے کے عوام کو مشکل گھڑی میں رہنا چھوڑے گے بلکہ اپنے عوام کے مسائل حل کرنے کےلئے ہرممکن کوشش کرونگا انہوں نے کہاکہ بارش اور سیلاب سے متاثرہ زمینداروں اور عام کے نقصانات کا ازالہ کرینگے حاجی نورمحمد خان دمڑ نے محکمہ ایریگیشن ہرنائی وزیارت کے ایکسین کوبھی ہدایت جاری کیاہے کہ وہ دونوں اضلاع کے حفاظتی بندات ڈیمزکا وزٹ کرے حفاظتی بندات کو پہنچنے والے نقصانات کاجائزہ لیکر متاثرہ حفاظتی بندات کوعرضی بنیادوں پر تعمیر کرکے سیلابی پانی کاروخ موڑا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں