لاہور، فوڈ ڈلیوری رائیڈر کو بھاری نقصان، قوانین توڑنے پر 10ہزار روپے کا چالان

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کھانا ڈلیور کرنے والا موٹرسائیکل رائیڈر جلد بازی کے باعث بھاری نقصان کا شکار ہو گیا، تفصیلات کے مطابق مال روڈ پر ٹریفک وارڈن نے 28 بار ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کرنے والے رائیڈر کو پکڑ لیا اور اس پر 10 ہزار روپے سے زائد کے ای چالان کی مد میں جرمانہ عائد کیا۔پولیس کے مطابق پولیس نے جلدی ڈلیوری کے چکر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے رائیڈر کو کاغذات اور ڈرائیونگ لائسنس قبضے میں لے کر جانے کی اجازت دے دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں