قرض سے نجات جلد ملے گی، معاشی تحفظ کیلئے تلخ فیصلے کئے، شہباز شریف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی جانب سے 1.1ارب ڈالر کی آخری قسط ملنے پر اپنے بیان میں کہا کہ قرض سے نجات اور معاشی خوشحالی کا دور بھی جلد آئے گا۔اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ 1.1ارب ڈالر کی آخری قسط ملنے سے معاشی استحکام آئے گا، پاکستان کے معاشی تحفظ کیلئے تلخ اور مشکل فیصلے کئے، ثمرات معاشی استحکام کی صورت میں سامنے آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اللہ نے معیشت کو بہتر بنانے کا موقع دیا، پاکستان کو معاشی ترقی دلائیں گے، کامیابی اس دن ہوگی جس دن قرض سے نجات پائیں گے۔شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ 2016 میں نوازشریف نے آئی ایم ایف پروگرام مکمل کیا تھا، پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے میں معاہدہ اہم ثابت ہوا تھا۔وزیراعظم نے وزیر خزانہ سمیت تمام معاشی ٹیم کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کا شکریہ ادا کرتا ہوں، مشکل میں ساتھ دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں