دریائے ناڑی بپھر گیا، کھڑی فصلیں تباہ، پانی واپڈا گرڈ بھاگ میں داخل

بھاگ (نامہ نگار)طوفانی بارشوں کے بعد دریائے ناڑی نے تباہی مچادی کروڑوں روپے کی کھڑی فصلیں تباہ سیلابی پانی واپڈا گریڈ بھاگ میں داخل ہونے کے باعث بھاگ گریڈ سے منسلک فیڈروں کو بارہ گھنٹوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہوکر رہ گئی ، تاہم چیرمین میونسپل کمیٹی بھاگ کے بروقت اقدامات سے گریڈ سے پانی نکالنے کا کام جاری ہے واپڈا گریڈ کے مین کیبل زیر آب آگئیں ہیں چیئرمین مفتی کفایت اللہ و ایل ایس عمران راہوجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رات تک بجلی کی بحالی یقینی بنائیں گے ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ایس ایچ او لیویز سلطان احمد ایری بھ موجود تھے ، تفصیلات کے مطابق طوفانی بارشوں کے بعد دریائے ناڑی پبھر گیا یونین کونسل پہوڑ پیر تیار غازی کلہوڑا فتوانی گہورانی مڈ عثمان و ملحقہ مختلف علاقوں کی تیار کھڑی فصلیں سیلابی پانی کی زد میں اگئیں کلہوڑا برادری لاکھوں روپے کی کٹی ہوئی چنے کی فصل کاایک بڑا ڈھیر سیلاب میں بہہ گیا جبکہ ملحقہ علاقوں میں کھیتوں کی تیار کھڑی فصل سیلابی ریلے میں بہہ گئیں جس سے کاشتکاروں کو کروڑوں کے نقصانات ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ یونین کونسل جلال خان و مختلف علاقوں میں بارشوں سے کٹی ہوئی چنے کی فصل کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں سیلابی پانی واپڈا گریڈ بھاگ میں داخل ہونے کی وجہ سے واپڈاگریڈ سے بھاگ شہر اور اس سے منسلک فیڈر سنی شوران گنداواہ بختیار آباد کو بارہ گھنٹوں سے بجلی کی معطل ہوگئی جبکہ پیر تیار غازی ندی نالہ پل کے پشتے بہنے اور سڑک کو شگاف لگنے سے دودن سے ہر قسم آمد و رفت معطل ہے بجلی کی بندش سے موبائل سروس بند ہوگئی جس سے عوام اور صحافیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور تمام کاروباری امور ٹھپ ہوکر رہ گئے عوامی حلقوں نے سیلاب سے متاثرہ تحصیل بھاگ کو آفت زدہ قرار دیتے کی اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں