کوئٹہ مشرقی بائی پاس پہاڑی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ(انتخاب نیوز)مشرقی بائی پاس پہاڑی کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، چھیپا ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جس کی شناخت رحمت اللہ ولد جمال شاہ کے نام سے ہوئی۔ علاوہ ازیں ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں