نیشنل پارٹی خضدار کابینہ کا اجلاس، علاقائی و ملکی سیاسی صورتحال پر بحث

خضدار(بیورورپورٹ)نیشنل پارٹی تحصیل خضدارکے کابینہ کا اجلاس زیر صدارت تحصیل صدر نادر بلوچ منعقد ہوا اجلاس کی کاروائی تحصیل جنرل سیکرٹری کریم بلوچ نے چلائی اجلاس میں تنظیمی امور ، علاقائی ، ملکی سیاسی صورت حال سمیت دیگر اہم ایشوز زیر بحث رہے، تفصیلی بحث مباحثہ کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل تہ کیا گیا جس کے مطابق پارٹی کو تحصیل میں مظبوط منظم اداروں کو فعال رکھنے کے لیے فیصلہ لیا گیا اجلاس سے تحصیل نائب صدر شیر احمد قمبرانی رابطہ سیکرٹری رئیس احمد پریس سیکرٹری ریاض شاہوانی فنانس سیکرٹری یوسف مینگل موجود تھے۔اجلاس میں جلد حلف برداری پروگرام بمقام خضدار پریس کلب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیالوگ فنکار مرحوم جمعہ مستانہ کی یاد میں اس ماہ محفل مشاہرہ کا انعقاد ضلعی سیکرٹریٹ میں کیا جائے گا ، اجلاس میں یونٹ سازی و سیاسی سرگرمیوں کو شروع کرنے کے لیے سینئر باڈی اجلاس بروز اتوار مورخہ 21اپریل بمقام تحصیل سیکرٹریٹ خضدار بلایا جائے گا ۔ پارٹی آفیس کو فعال رکھنے کے لیے کابینہ کے دوستوں کو ذمہ داریاں دی گئی اور آفیس بلاتعطل صبح 11بجے سے شام 6 تک کھلا رہے گا، علاقائی ملکی سیاسی صورت حال پر نظر رکھنے کے لیے ماہانہ اسٹڈی سرکل لگائی جائیں گی جلاس سے رہنماوں نے کہانیشنل پارٹی کو خضدار میں فعال رکھنا ہماری قومی ذمہ داری ہے ، نیشنل پارٹی بلوچستان میں واحد جماعت ہے جو بلوچ قوم کے حقوق کی تحفظ کے لیے سیاسی جمہوری جدوجہدکر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں