تربت میں مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ، دو افراد کو اغوا کرلیا

تربت (انتخاب نیوز) تربت سول سوسائٹی کے ڈپٹی کنوینر سماجی کارکن جمیل عمر کو مسلح افراد نے اغوا کرلیا۔ اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے تربت سول سوسائٹی کے ڈپٹی کنوینر اور متحرک سماجی کارکن جمیل عمر کو آج شام 6 بجے کولواہ سے تربت آتے ہوئے بلور کے قریب اغوا کرلیا۔ جمیل عمر اپنے ایک دوست ثنا بلوچ کے ہمراہ دو دن قبل کولواہ گئے تھے اور جمعرات کی شام واپس آرہے تھے۔ ذرائع کے مطابق موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ بھی کی اور اس کے بعد دونوں کوزبردستی اغوا کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں