پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کا پی بی 50 پر انجینئر زمرک اچکزئی کی حمایت کا اعلان

کوئٹہ (یو این اے) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پشتونخوا نیپ 21 اپریل 2024ئکو پی بی حلقہ 50 ضلع قلعہ عبداللہ پر ہونے والے انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار انجینئر زمرک خان اچکزئی کی حمایت کا اعلان کرتی ہے۔ بیان میں ضلع قلعہ عبداللہ میں پارٹی عہدیداروں، کارکنوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ اے این پی کے امیدوار کی کامیابی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور بیان میں پارٹی کے بہی خواہوں، ہمدردوں اور عام عوام سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اے این پی کے امیدوار کے حق میں اپنا ووٹ استعمال کرکے انہیں کامیاب بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں