وزیر اعلیٰ بلوچستان نے 4مشیر مقرر کر دیے

کوئٹہ(انتخاب نیوز)وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے 4مشیروں کو مقرر کر دیا، تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے علی حسن زہری، بابا غلام رسول عمرانی، مسلیم لیگ ن کی ڈاکٹر ربابہ بلیدی اور نسیم الرحمن وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر ہونگے، علاوہ ازیں مقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، واضح رہے کہ مشیروں کا عہدہ صوبائی وزیر کے برابر ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں