بلوچستان کے حلقہ پی بی 51 کے 12 پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ معطل

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان کے حلقہ پی بی 51 کے 12پولنگ اسٹیشنز پرری پولنگ معطل۔ متعلقہ حلقہ میں سپریم کورٹ کے حکم پر ری پولنگ معطل کی گئی، الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ سپریم کورٹ کے آئندہ حکم تک حلقے کے 12 پولنگ اسٹیشنز پر ری لولنگ معطل رہے گی۔ پی بی 51 کے 12 حلقوں میں پولینگ 21 اپریل کو شیڈول تھی۔ پی بی 51 کے نتائج کیخلاف امیدوار اباسین اچکزئی اور اصغر اچکزئی نے درخواست دائر کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں