تربت سے اغوا جمیل عمر بازیاب، کزن تاحال لاپتا

تربت (انتخاب نیوز) تربت سے گزشتہ روز اغوا ہونیوالے جمیل عمر بازیاب ہوکر تربت پہنچ گئے، صحافیوں کی جانب سے بھرپور استقبال، اس موقع پر نیشنل پارٹی کے رہنما بھی اسپتال میں موجود تھے۔ ڈاکٹروں نے ان کا طبی معائنہ کیا۔ واضح رہے کہ جمعرات کے روز جمیل اور اس کا کزن ثنااللہ بلور سے تربت کی طرف سفر کررہے تھے کہ موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کردی اور دونوں کو ساتھ لے گئے۔اس وقت جمیل عمر کو رہا کیا گیا ہے اور اس کا کزن ابھی تک غائب ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں