مولانا فضل الرحمن کی بلوچستان آمد، ہفتہ کو پشین میں بھرپور میدان جمے گا، ہزاروں کارکنوں کی شرکت متوقع

کوئٹہ (آن لائن) جمعیت علماءاسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن کی سرزمین بلوچستان آمد،ائیر پورٹ پر بڑی تعداد میں قیادت اور کارکنوں نے استقبال کیا۔ صوبائی امیر مولانا عبدالواسع جنرل سیکرٹری آغا محمود شاہ اپوزیشن لیڈر یونس عزیز زہری ،دلاور خان کاکڑ ،اصغر خان ترین و دیگر نے ائیرپورٹ پر استقبال کیا۔ آج پشین میں جمعیت علماءاسلام عوامی اسمبلی کے نام سے تاریخی جلسے کا انعقاد کریگی۔ جس میں موسم کے مخدوش صورتحال کے باجود ہزاروں لوگوں کی شرکت متوقع ہیں۔ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن نے بدترین دھاندلی کے خلاف میدان میں اترنے کا اعلان کیا ہے۔ جس کے سلسلے میں آج پشین میں بھرپور عوامی قوت کا مظاہرہ کیا جائے گا کوئٹہ سے مولانا فضل الرحمن کی ریلی کے شکل میں پشین آمد ہوگی جہاں وہ تاج لالا گراﺅنڈ میں عوامی اسمبلی کے نام سے منعقدہ جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں صوبے بھر سے قافلے شریک ہوں گی۔جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں صوبائی جماعت و ضلعی جماعت کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہے۔ دراثناں پشین میں سیکورٹی کی نگرانی کیلئے جمعیت علماءاسلام کے ہزاروں سالار اپنی خدمات سرانجام دیں گے جو جمعیت علماءاسلام کی قیادت اور کارکنوں کی سیکورٹی پر معمور ہوں گے۔ علاوہ ازیں مولانا فضل الرحمن نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے بھی وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ اس موقع پر ان کیساتھ مولانا عبدالواسع، مولانا سید محمود شاہ اور مولوی سرور موسیٰ خیل بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں