لیاری میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کے ممبران کے گھروں پر چھاپے اور فائرنگ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) بی وائی سی (کراچی) کے ممبران کے گھروں میں چھاپے اور فائرنگ۔ ملیر کے علاقے جلال مراد سے آنے والی اطلاعات کے مطابق بی وائی سی کراچی کے ممبران کے گھروں میں رینجرز اور پولیس کے چھاپے کے دوران فائرنگ بھی کی گئی۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کی جانب سے کہا گیا کہ فورسز کی جانب سے چھاپے اور فائرنگ قابل مذمت ہے، ہمارے ممبران کو کچھ ہوا یا کسی کو بھی ماورائے قانون لاپتا کیا گیا تھا سخت رد عمل دیا جائے گا۔ اس حوالے سے ہم اپنے لائحہ عمل کا جلد اعلان کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں