کوئٹہ سے جج کی گاڑی چرانے والے دو ڈاکو پشین سے گرفتار، مستروقہ گاڑی برآمد

کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ سے جج کی گاڑی چرانے والے دو ڈاکو پشین سے گرفتار، مستروقہ گاڑی برآمد کرلی گئی۔ لیویز حکا م کے مطابق کوئٹہ سے جوڈیشل مجسٹریٹ کی گاڑی چوری ہونے کے بعد ملزمان کی پشین کی جانب فرار ہونے کی اطلاع ملنے پر علاقے میں ناکہ بندی کی گئی اس دوران یارو کے قریب ایک مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو ڈاکوﺅں نے لیویز ناکہ پر فائرنگ شروع کردی لیویز نے جوابی فائرنگ کے بعد ڈاکو نعمان اور اسکے ساتھی عامر کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے مسروقہ گاڑی برآمد کرلی گئی ہے ، گرفتار افراد کا تعلق کوئٹہ کے علاقے جناح ٹاﺅن اور نواں کلی سے بتایا جاتا ہے مزید کاروائی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں