بی این پی من پسند فیصلے کروانے کیلئے انتظامیہ پر اثر انداز ہورہی ہے، جھالاوان عوامی پینل

خضدار (بیورو رپورٹ) جھالاوان عوامی پینل کے کارکنان نے میر یاسر مینگل کی قیادت میں زیرو پوائنٹ خضدار،توتک کراس،سمیت مختلف مقام پر کوئٹہ کراچی شاہراہ پر دھرنا دے کر شاہراہ بلاک کردیا، شاہراہ بلاک ہونے کی وجہ سے سڑک کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جھالاوان عوامی پینل کے رہنماءمیر یاسر مینگل کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ مخالفین اپنی شکست کو قریب دیکھ کر واویلا شروع کر رکھی ہے 21 اپریل کے ضمنی انتخابات میں میر شفیق الرحمن مینگل کی کامیابی یقینی ہے ہم خبردار کرتے ہیں کہ مخالفین کی فرمائش پوری کی گئی تو ہم شاہراہ پر جاری دھرنے کو ختم نہیں کرینگے، بلوچستان نیشنل پارٹی اپنی من پسند فیصلے کروانے کے لئے انتظامیہ پر اثر انداز ہو رہی ہے جسے ہم کامیاب ہونے نہیں دینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں