سرگودھا میں ایک درجن سے زائد قبروں کی بے حرمتی، 4مشکوک افراد زیر حراست

سرگودھا(مانیٹرنگ ڈیسک)سرگودھا کے تھانہ لکسیاں کے قریب قبروں کی بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا، تفصیلات کے مطابق موضع سیوڑ میں ایک درجن سے زائد قبروں کی بے حرمتی کی گئی، علاقہ مکینوں کے مطابق گروہ نے کمسن بچوں سمیت بڑوں کی قبریں کھودیں، نا معلوم افراد قبروں سے بچوں کی ہڈیاں نکال کر لے گئے، پولیس کے مطابق 4مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں