بلوچستان کابینہ میں شامل وزیر نوابزادہ طارق مگسی نے محکمے کا قلمدان لینے سے انکار کردیا

کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان کی نئی کابینہ کی حلف برداری کے دوسرے روز وزیر علی بلوچستان کی جانب سے 13وزراءاور4 مشیران کو محکمے تفویض کردئیے گئے ہیںتاہم ایک صوبائی وزیر نوابزادہ طارق مگسی محکمہ لینے سے انکارءہوگئے ۔محکمہ سروسز اینڈجنرل ایڈمنسٹریشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی کابینہ کی تشکیل کے دوسرے روز صوبائی وزراءکو محکمے کے قلمدان تفویض کردئےے گئے ہیں جس کے مطابق میر ظہور احمد بلیدی کوپی اینڈ ڈی شعیب نوشیروانی خزانہ اور مائنز اینڈمنرلز ،میرسلیم کھوسہ کو کمیونیکیشن اینڈ ورکس وہاﺅسنگ پلاننگ ،حاجی علی مدد جتک زراعت ،میر صادق عمرانی ایریگیشن عبدالرحمان کھیتران پی ایچ ای راحیلہ حمید درانی محکمہ تعلیم ،سردارزادہ فیصل جمالی کوصحت ،نور محمد دمڑکو خوراک سردار سرفراز ڈومکی لوکل گورنمنٹ ،بخت محمد کاکڑ لائیو اسٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ ،میر ضیااللہ لانگو کو وزارت داخلہ ،میر عاصم کرد گیلو ریونیو کے علاوہ وزیر اعلی کے مشیران کو بھی محکمے تفویض کردئیے گئے ہیںجس کے مطابق علی حسن زہری محکمہ انڈسٹریز نسیم الرحمان کوماحولیات ،بابا غلام رسول عمرانی کولیبراور ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کو ویمن ڈویلپمنٹ تفویض کئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق نوابزادہ طارق مگسی نے محکمے کا قلمدان لینے سے انکار کردیاہے جس کی وجہ سے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کی جانب سے ان کو محکمے کی تفویض کانوٹیفکیشن جاری نہیں کیاجاسکاہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں