تین صوبوں میں گورنرز کی تبدیلی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے اپنے امیدوار تبدیل کرلیے
اسلام آباد (انتخاب نیوز) وفاقی حکومت اور پیپلزپارٹی نے معاہدے کے تحت پنجاب میں سردار سلیم حیدر، خیبرپختونخوا میں فیصل کریم کنڈی اور بلوچستان میں جعفر مندو خیل کو گورنر تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں گورنرز کی تعیناتی کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے پھر اپنے امیدوار تبدیل کرلیے۔ وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات ہوئی، جس میں پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے نئے گورنرز کی تقرری کے معاملے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ بلاول بھٹو زرداری ملاقات کے لیے وزیر اعظم ہاو¿س پہنچے تو شہباز شریف نے ا±ن کا استقبال کیا اور ظہرانہ بھی دیا۔ دونوں رہنماو¿ں نے ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال پر تفصیلی بات چیت کی جبکہ گورنرز کی تقرری پر بھی مشاورت کی۔ بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے لیے مختلف نام تجویز کیے جن میں سے 2 صوبوں میں پیش کیے گئے ناموں کی وزیراعظم نے منظوری دی۔ ملاقات میں فیصل کریم کنڈی کو گورنر خیبرپختونخوا، جعفر مندو خیل کو بلوچستان کا گورنر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ سندھ کی گورنری کا عہدہ ایم کیو ایم کے پاس رہے گا اور کامران ٹیسوری بطور گورنر اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے رہیں گے۔ اس کے علاوہ پنجاب میں بلاول بھٹو کی تجویز پر سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔


