تربت میں گزشتہ شب فائرنگ سے 2افراد جاں بحق

تربت(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں گزشتہ شب مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق پیر کی شب تربت کے علاقے ڈنک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے افراد جاں بحق وگئے ہیں۔ تاحال جاں بحق افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشیں ہسپتال منتقل کر دی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں