رسم قربانی کی ادائیگی، بھیڑ بکریاں چھپا کر لانے والے 13یہودی گرفتار

مقبوضہ بیت المقدس(مانیٹرنگ ڈیسک)یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی، بھیڑ بکریاں چھپا کر لانے والے 13یہودی انتہا پرست حراست میں لے لیے گئے، تفصیلات کے مطابق جانوروں کو گاڑی کے اندر اور شاپنگ بیگ کے اندر چھپا یا گیا تھا، انتہا پسند یہودیوں کو مسجد اقصیٰ پہنچنے اور وہاں قربانیاں دینے کی ترغیب کی گئی، اسرائیلی پولیس کے مطابق ایسا عمل نہ کیا جائے جو قانون کو توڑے اور شدت پسندی کو ہوا دے۔ واضح رہے کہ حالیہ برسوں میں مذہبی گروہوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں قربانی کی کوشش کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں