اسلام آباد، ایف آئی اے انسپکٹر طبیعت خراب ہونے کے باعث دوران علاج چل بسا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایف آئی اے انسپکٹر کی طبیعت خراب ہوئی جس کے بعد عمران کو ایمبولینس کے ذریعے پولی کلینک اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دم توڑ گئے۔پولیس کے مطابق انسپکٹر عمران کی طبیعت اس وقت خراب ہوئی جب وہ جسٹس طارق محمود جہانگیری کی عدالت میں تھے،انسپکٹر عمران عدالت میں ریکارڈ پیش کرنے آئے تھے، جاں بحق ایف آئی اے انسپکٹر عمران کارپوریٹ کرائم سرکل میں بطور ایس ایچ او تعینات تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں