نوکنڈی میں ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے ایک شخص قتل

نوکنڈی (نامہ نگار) نوکنڈی کا رہائشی ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے جاں بحق۔ نصیر احمد ولد لشکری زامباد گاڑی میں راجے سے نوکنڈی کی طرف آرہا تھا جہاں ڈاکوﺅں نے ان کا پیچھا کیا، نہ رکنے پر ڈاکوﺅں نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے نصیر احمد کے سر پر گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ لاش کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا، قانون نافذ کرنے والے ادارے مزید تفتیش کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں