پنجگور سراوان میں زمین بوس کھمبے نہ لگ سکے، علاقے میں تین ماہ سے بجلی غائب

پنجگور (یو این اے) پنجگور کے علاقے سراوان میں طوفانی ہواﺅں اور بارش کی وجہ سے زمین بوس ہونے والے5 کھمبے دس روز گزرنے کے باوجود بھی نہ لگ سکے۔ علاقے میں پانی کی قلت جبکہ محلہ جامع مسجد سراوان کی بجلی گزشتہ تین ماہ سے منقطع ہے، علاقے کے عوامی حلقوں کے مطابق ووٹ لینے والے سیاسی لوگ گھر گھر آتے ہیں مگر گزشتہ تین ماہ سے علاقے کے لوگ بجلی اور پینے کے پانی سے محروم ہیں کوئی پرسان حال نہیں، عوامی حلقوں نے اپیل کی ہے کہ سراوان کی بجلی فوری طور پر بحال کرنے کے لیے توجہ دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں