ہرنائی تا پنجاب شاہراہ سیلابی ریلے میں بہہ گئی، متعلقہ محکمہ اقدامات نہیں کررہا، بلوچستان گڈز ٹرک اونرز

ہرنائی (انتخاب نیوز) بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ضلع ہرنائی کے صدر عبدالرحمن ترین ودیگر عہدیداروں نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال اور حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں نے ہرنائی پنجاب شاہراہ ہرنائی سنجاوی کے درمیان بائیس میل تا تنگی مکمل طورپر سیلابی ریلے بہا کر لے گئے، جس کی وجہ سے شاہراہ پر سفر کرنا کسی خطرے سے خالی نہیں ہے اور معمولی بارش سے شاہراہ پر ہفتوں ٹریفک معطل ہوجاتی ہے شاہراہ کی بندش سے ہرنائی کے زمینداروں، ٹرانسپورٹوں کوئل مائنز اونرز تاجروں کو شدید تکلیف اور نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے مذکورہ شاہراہ پر روزانہ ہزاروں ٹن کوئلہ، سبزیاں، گنا، پھل وغیرہ پنجاب سمیت ملک کی مختلف منڈیوں پر جاتا ہے جبکہ پنجاب اور دیگر صوبوں سے ضلع ہرنائی کےلئے آٹا، چینی، کھاد، سیمنٹ تمام ضرورت کی اشیاءآتی ہیں، شاہراہ کی بندش سے ضلع ہرنائی کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارشوں سے متاثر ہ شاہراہ کو عرضی طورپر تعمیر کرنے کےلئے ٹرانسپورٹ یونین ٹرکوں پر فی ٹرک دو ، تین سو روپے چندہ جمع کرکے پرائیوٹ مشنری کے زریعے اپنی مدد آپ کے تحت بحال کرتے ہے کیونکہ ہرنائی محکمہ بی اینڈار کانام اور دفتر تو موجود ہے لیکن محکمہ کے پاس موجود مشینری کو محکمہ کے افسران کی غفلت و لاپرواہی کی وجہ سے ناقابل استعمال اور اسکریپ میں تبدیل ہوچکی ہے جبکہ محکمہ بی اینڈار کا ضلع میں ایکسین، ایس ڈی او، سب انجینئرز تنخواہیں لے رہے ہیں لیکن شاہراہوں کی بحالی کے حوالے سے کوئی اقدام نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے قومی شاہراہ ہرنائی سنجاوی کے درمیان ایک ہفتے سے زائد بند تھا لیکن ضلعی انتظامیہ اور محکمہ بی اینڈار نے شاہراہ کی بحالی کے حوالے سے مکمل خاموشی اختیار کرلی تھی اور سوشل میڈیا پر ہمارے چندے پر جاری کام کو اپنے کھاتے میں ڈالتے تھے انہوں نے کہا کہ حلقے سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے خود بھی ہرنائی سنجاوی کے درمیان شاہراہ کی خستہ حالی اور عوام کو درپیش مشکلات دیکھ لیا انہوں نے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی، چیف سیکرٹری بلوچستان، صوبائی وزیر بی اینڈار سیکرٹری بی اینڈار حلقے سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی و صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ سے اپیل کی ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ اور ایکسین بی اینڈار کی جانب سے بارشوں کی اور سیلاب کے دوران شاہراہ کی غفلت اور لاپرواہی کا نوٹس لینے اور شاہراہ کی بہتری کےلئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں