نیشنل پارٹی پی بی44پر مسلط ایم پی اے کیخلاف قانونی راستے اپنائے گی،عطاءبنگلزئی

کوئٹہ(نمائندہ انتخاب)نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن و ضلع صدر کوئٹہ حاجی عطاءمحمد بنگلزئی، تحصیل جنرل سیکریٹری عارف کرد نے تحصیل پی بی 44 پارٹی رہنماو¿ں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ انتخابات میں حصہ لینے والے ان تمام سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواران کا نیشنل پارٹی شکریہ ادا کرتی ہے جنہوں نے فارم 47 کے ذریعے حلقے پر مسلط جعلی ایم پی اے کے خلاف الیکشن ٹربیونل میں قانونی جنگ میں ہمارا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا اور کیس میں پارٹی بنے یہ ہمارے مخالفین کی جانب سے پروپیگنڈہ کے خلاف کھلا جواب ہے نیشنل پارٹی حلقہ پی بی 44 پر زبردستی مسلط ایم پی اے کے خلاف تمام قانونی اور آئینی راستے اپنائے گی اور کسی صورت عوامی حق رائے دہی اور عوامی حقوق پر کمپرومائز نہیں کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کہ جس طرح حلقے کے پارٹی کارکنوں، ووٹرز اور سپورٹرز نے نیشنل پارٹی کو حقیقی کامیابی دلوائی وہ قابل رشک اور روز روشن کی طرح عیاں ہے ہم ان کے شکرگزار رہے گے۔ اسی سلسلے میں نیشنل پارٹی تحصیل پی بی 44 کی جانب سے مورخہ 28 اپریل کو حلقے کے عوام کے اعزاز میں ٹی پارٹی/ اسقبالیہ کا اہتمام کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں