حکومت 670 اسامیوں کی منظوری دے ، ویٹرنری ڈاکٹرز ایسوسی ایشن

کوئٹہ(انتخاب نیوز)بلوچستان ویٹرنری ڈاکٹرزایسوسیشن کے ترجمان نے کابینہ کے مشترکہ بیان میں کہا کہ بلوچستان ویٹرنری ڈاکٹرز کو پچھلے 5 برسو ں سے کوئی آسامی نہیں دی گئی جس سے بیروزگاری میں کافی اضافہ ہوا ہے جس کے باعث ویٹرنری ڈاکٹرز شدید ازیت کے شکار ہے ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ ویٹرنری ڈاکٹرز نے پچھلے سال بھی بلوچستان اسمبلی سیشن کے دوران بیروزگاری سے تنگ آکر اپنی ڈگریا نظرآتش کی لیکن پھر بھی حکومت بلوچستان کی جانب سے کوئی خاطرخواہ اقدام دیکھنے کو نہیں ملا مزید ڈاکٹرز نے رواں برس بھی بلوچستان بھر میں احتجاجی مظاہرو کی کال دی ہے جوجاری ہے ، بلا آخرترجمان نے وزیراعلی میر سرفراز بگٹی ، منسٹرلائیوسٹاک جناب بخت کاکڑ ، منسٹر فائنانس جناب میرشعیب جان نوشیروانی صاحب سے پرزور اپیل کی کہ آنے والے بجٹ میں محکمہ لائیوسٹاک کی جانب سے تجویزکردہ 670 اسامیوں کی فوری طور پر منظوری دے تاکہ بیروزگاری کا خاتمہ ہوسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں