اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسد طور کیخلاف درج مقدمہ خارج کردیا

اسلام آباد (انتخاب نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے صحافی اور وی لاگر اسد طور کے خلاف پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) کے تحت درج مقدمہ خارج کردیا۔عدالت عالیہ نے اسد طور کی مقدمہ اخراج کی درخواست منظور کرلی۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے اسد طور کی درخواست منظور کی۔ خیال رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے اسد طور کےخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں