رحیم یار خان، لیاقت پور شمس نہر میں 40فٹ چوڑا شگاف، بستیاں اور سرکاری اسکول زیر آب

رحیم یارخان(مانیٹرنگ ڈیسک)رحیم یارخان کی لیاقت پور شمس نہر میں 40 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا۔محکمہ آبپاشی کے مطابق شگاف کے باعث گھاس ،کماد اور کپاس کی فصل متاثر ہوئی ہے، پانی آبادیوں میں داخل ہونے سے بستیاں اور سرکاری سکول زیرِ آب آ گئے۔تفصیلات کے مطابق علاقہ مکینوں نے بتایا ہے کہ وہ اپنی مدد آپ کے تحت شگاف پر کرنے میں سرگرداں ہیں۔ دوسری جانب محکمہ آبپاشی نے کہا کہ شگاف کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئیں اور شگاف کو پر کرنے کے لئے مشینری بھی طلب کر لی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں