خاران ، سیکورٹی فورسز کے حق میں لیگی کارکنان کی ریلی، منصوبے کے تحت امن خراب کیا جا رہا ہے، مظاہرین

خاران(نمائندہ انتخاب) مسلم لیگ ن کے رہنما ایم پی اے خاران و صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات بلوچستان میر شعیب نوشیروانی کی خصوصی ہدایت پر سیکورٹی فورسز کی حمایت اور امن دشمنی کیخلاف مسلم لیگ ن کے کارکنان کا ضلعی رہنما میر محمود خان نوشیروانی کی قیادت میں چیف چوک تا خاران پریس کلب احتجاجی ریلی مظاہرہ و پریس کانفرنس تفصیلات کے مطابق ریلی کے شرکاءنے ہاتھوں میں پاکستان کے جھنڈے بینرز اور پلے کارڈ رکھے ہوئے تھے جن میں پاک فوج کے حق اور امن دشمنی کیخلاف کلمات درج تھے ۔ ریلی کی شرکاءنے خاران پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا اور خاران پریس کلب میں مسلم لیگ ن کے رہنماوں میر محمود خان نوشیروانی کونسلر کہلاش کٹاریہ ، سردار اقبال جان ساسولی ، حاجی قاسم شیخ حسینی ، میر نصر اللہ سیاہ پاد ، میر نور جان محمد حسنی و دیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایم پی اے خاران و صوبائی وزیر میر شعیب نوشیروانی کی خصوصی ہدایت پر مسلم لیگ ن کے کارکنان سیکورٹی فورسز کے حق میں اور امن دشمنی کیخلاف سراپا احتجاج ہیں ۔ پاکستان میں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت امن و امان کو خراب کیا جارہی ہے جس میں ہمسائیہ ممالک بھی شامل ہیں پاکستان اور بلخصوص بلوچستان میں عام شہریوں سمیت سیکورٹی اہلکار امن دشمنی کے شکار ہیں جس کی مذمت کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پاکستان کی سلامتی کیلئے بے شمار قربانیاں دیئے ہیں جن کو کسی صورت فراموش نہیں کیاجائےگا ۔ پاکستان کی بقاءکیلئے سیکورٹی فورسز اور عام شہری ایک ہی پیج پر ہیں ۔ امن دشمنی کے مکمل خاتمے کیلئے ہر ممکن تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں ۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہمسائیہ ممالک پاکستان اور بلوچستان میں امن دشمنی کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں اور ا±نہیں مزید امن دشمنی پہلانے کیلئے کسی قسم کا کوئی رعایت نہیں ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں