اسلام آباد میں چور سرگرم، آئی جی پولیس کی رہائشگاہ کے باہر سے ٹیلیفون کیبلز لے اڑے

اسلام آباد (صباح نیوز)آئی جی پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی سرکاری رہائش گاہ کے باہر سے چور ٹیلیفون کیبلز کاٹ کر لے گئے۔سیکٹر ایف 7/3 کی گلی 63 میں آئی جی اور چیئرمین سی ڈی اے کی سرکاری رہائش گاہیں ہیں۔ٹیلیفون کیبل چوری ہونے کی وجہ سے تمام ٹیلیفون نمبر بند ہو گئے۔این ٹی سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات 3 اور 4 بجے کے درمیان چوروں نے کارروائی کی۔انہوں نے بتایا کہ چور لاکھوں روپے مالیت کی کیبل کاٹ کر لئے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں