بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بارشیں، نظام زندگی متاثر، عوام پریشان

کوئٹہ(انتخاب نیوز)بلوچستان کے متعدد علاقوں میں بارشوں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا، تفصیلات کے مطابق چاغی، کوہلو اور خاران سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش نے ایک بار پھر شہریوں کی زندگی کو مشکل بنا دیا ، بلوچستان کے سرحدی علاقے موسیٰ خیل میں تیز ہواو¿ں کے ساتھ مسلسل بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ، علاوہ ازیں بارکھان اور اس کے قریبی علاقوں میں بھی رات گئے سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے بارش ہوئی ، مسلسل بارش کے بعد درجہ حرات گر گیا اور سردی میں اضافہ ہوگیا ، دوسری جانب پاک-ایران سرحدی شہر تفتان میں رات گئے سے طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی اور متعدد گاڑیاں سیلابی پانی کی نذر ہوگئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں