سراوان ، بجلی کے گھمبے زمین بوس، پیپلز پارٹی نے عوام کیساتھ احتجاج کا عندیہ دیدیا

پنجگور(نمائندہ انتخاب) پاکستان پیپلز پارٹی مکران کے جنرل سکریٹری آل پارٹیز ایکشن کمیٹی پنجگور کے وائس چیئرمین آغا شاہ حسین بلوچ نے کہا ہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے سراوان میں بجلی کے کھمبے زمین بوس ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے پورا سراوان تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے اور لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ یہ سب ایس ڈی او کیسکو پنجگور کی نااہلی ہے کہ کئی دنوں سے ایک پورا علاقہ تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے لیکن ایس ڈی او خواب خرگوش میں سویا ہوا ہے ، انہوں نے کہا کہ جب سے مذکورہ ایس ڈی او پنجگور میں تعینات ہوا ہے پنجگور میں بجلی کا نظام درھم برھم ہے کیونکہ موصوف ایک رشوت خور آفیسر ہے اور جس علاقے سے اسے پیسے ملتے ہیں وہ بلاتاخیر علاقے کا بجلی بحال کردیتے ہیں لیکن چونکہ سراوان کے اکثر لوگ غریب ہیں اور وہ پیسے دینے کی پوزیشن میں نہیں ہیں تو ایس ڈی او اس طرف بلکل توجہ ہی نہیں دے رہے ہیں۔ انہوں نے اعلیٰ احکام سے اپیل کی ہے کہ ایس ڈی او پنجگور کو فوری طور ٹرانسفر کیا جائے اور سراوان میں کمبوں اور ٹرانسفارمر کی تنصیب کا عمل مکمل کرکے جلد از جلد بجلی بحال کیا جائے وگرنہ ہم سراوان کے عوام کے ساتھ ملکر ایس ڈی او پنجگور کے خلاف سخت سے سخت احتجاج کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں