پی آئی اے کی نجکاری، تمام اثاثے ہولڈنگ کمپنی کو منتقل کردیے گئے

اسلام آباد(آن لائن )پی آئی اے کی نجکاری کیلئے ایس ای سی پی سے ری اسٹرکچنگ اسکیم منظور دیدی ۔اعلامیہ کے مطابق پی آئی اے کی ری اسٹرکچرنگ کی اسکیم ایس ای سی پی نے منظور کرلی،پی آئی اے کی نجکاری کی اسکیم آف ارینجمنٹ 3 مئی کو منظور ہوئی،نجکاری کمیشن کے مطابق پی آئی اے کی اسکیم آف ارینجمنٹ سے اسٹاک مارکیٹ کو بھی آگاہ کردیا گیا،اسکیم آف ارینجمنٹ میں تمام اثاثے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کو منتقل کردیے گئے،نجکاری میں اہم قانونی پیش رفت سے وزارت خزانہ اور نجکاری کو بھی آگاہ کردیا گیا،اسکیم آف ارینجمنٹ کے لیے وزارت خزانہ اور ایوی ایشن کی مشاورت اور معاونت حاصل کی۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج، سینٹرل ڈیپازٹری اور نیشنل کلیئرنگ کمپنی کو بھی باضابطہ مطلع کیا گیا۔ اسٹاک مارکیٹ میں ہولڈنگ کمپنی کے رولز اور ریگولیشن باآسانی ہو سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں