کراچی پولیس مقابلہ، بچوں کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر وارداتیں کرنے والا شخص گرفتار

کراچی(یو این اے)کراچی میں بچوں کو موٹرسائیکل پر بٹھا کر وارداتیں کرنے والا گروہ پکڑا گیا۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے ایف بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار ملزم اوراس کے ساتھی نے انکشافات کیے۔پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم 3 سال کے بچے کو موٹرسائیکل پر ساتھ بٹھا کر وارداتیں کرتا تھا، بچہ ساتھ ہونے کی وجہ سے اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس ملزمان کو نہیں روکتی تھی۔پولیس نے وائرل سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی شناخت کرلی۔دوسری جانب اتحاد ٹاون میں مبینہ مقابلے کے دوران ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جب کہ ڈاکو کا ساتھی فرار ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں