کرپشن کے خاتمے کا تہیہ کر رکھا ہے، سرکلر روڈ پارکنگ پلازہ نجی طرز پر چلائیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(یو این اے )وزیر اعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سرکلر روڈ پارکنگ پلازے کو پبلک پرائیویٹ کے طرز پر چلائیں گے پہلے مہینے میں 10لاکھ روپے کی آمدن ہوئی ہے یہ پا رکنگ پلازے میں 7منزلہ عمارت ہے اس کے ٹاپ فلور پر ایک شاندار ہوٹل بنائیں گے جس میں موسم سرماءاور موسم گرماءمیں کوئٹہ کے شہری خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہونگے اس میں لیفٹ لگائیں گے اس کے علاوہ گوشت ما رکیٹ پلازہ کو بھی جلد تعمیر کرینگے تاکہ شارع اقبال ،لیاقت بازار ،جناح روڈ،قندھاری بازار میں پارکنگ کو ممنوقع قرار دینگے اور لوگ پیدل اپنی خریداری کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکلر روڈ پر واقع پارکنگ پلازے کے دورے کے موقع پر جمعہ کے روز میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ حکومت بلوچستان کے ترجمان شاہد رند بھی تھے وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ جب میں وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھا یا تو میں نے کمشنر کوئٹہ کو بلا یا اور انہیں ہدایت کی کہ حکومت بلوچستان کے خطیر رقم سے سرکلر روڈ پلازہ تعمیر ہوا ہے یہ پارکنگ پلازہ جو ویران پڑا ہے اس پر حکومت بلوچستان کا بہت زیادہ سرمایہ لگا ہے سرکلر روڈ پلازہ سات منزلہ عمارت ہے لیکن افسوس کوئی لیفٹ موجود نہیں ہے اس میں لیفٹ لگائیں گے اس کو ہم پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پر چلائیں گے ایک مہینے میں 10لاکھ آمدن بھی ہوئی ہے سرکلر روڈ پلازے کے ٹاپ فلور پر ہم ایک بہتر ہوٹل بنارہے ہیں جس سے کوئٹہ کے شہری اور سیاحت کیلئے آنے والوں کیلئے خوبصورت ماحول فراہم کرینگے جب کوئٹہ میں موسم سرماءمیں برفباری ہوتی ہے تو یہاں بیٹھ کر اس کا بہترین نظارہ کیا جاسکتا ہے اسی طرح کوئٹہ شہر میں ٹریفک کا بہت برا حال تھا جب اس کو ہم بنائیں گے تو اس کے بعد بلدیہ اور گوشت مارکیٹ پلازے کو بھی تعمیر کرینگے جس سے کوئٹہ شہر میں پارکنگ کا مسئلہ حل ہوگا جس کے بعد شارع اقبال،لیاقت بازار،جناح روڈ،قندھاری بازار کو والکنگ اسٹریٹ قرار دینگے جہاں گاڑیوں کی پارکنگ ممنوع ہوگی اس وقت ٹریفک پولیس کے پاس صرف ایک لیفٹر ہے انہوں نے کہا کہ ہم پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پر جائینگے تومزید لیفٹر لائیں گے اور جو پبلک رولز کی خلاف ورزی کرینگے تو اس کی گاڑی کو اٹھائیں گے میں نے جب سرکلر روڈ پارکنگ پلازے کا وزٹ کیا تو اس کا کام مکمل نہیں ہے تو اس پر میں نے ایکسیئن کو معطل کر کے اس کے خلاف انکوائری کا آرڈر دیئے ہیں کیونکہ اس قسم کے پروجیکٹ عوام کی امانت ہوتی ہے پہلے بلوچستان میں مسئلہ وسائل کی کمی ہے جو ہمارے پاس موجودوسائل ہیں پھر اس کے بعد صحیح معنوں میں کام نہیں ہوتا ہے کوئٹہ کو صاف ستھرا شہر بنائیں گے کوئٹہ میں سیوریج کا نظام بنائیں گے ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ بلو چستان کا کہنا تھا کہ صحافی ہو یا معاشرے کا کوئی بھی شخص ہو اس کو بھر پور انصاف فراہم کرینگے ہم ایس پی کو نوٹس میں دینگے وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ ہم نے کرپشن کے خاتمے کا تہیہ کر رکھا ہے بد قسمتی یہ ہے کہ ہم حکومتی خزانے کو نقصان پہنچانے میں دیر نہیں لگا تے انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے کے اندر ہم دوبارہ اسی سرکلر روڈ پلازے میں پریس کانفرنس کرینگے یہ جدید پارکنگ پلازہ ہوگا اس میں لائٹس لگےں گے بلوچستان کے لوگ اچھی زندگی گزارنے کا حق رکھتے ہیں میڈیا ہمارا ساتھ دیں کوئٹہ ہمارا شہر ہے اس کو صاف ستھرا رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بارشوں کے بعد یقینا سڑکوں میںکڈے پڑ گئے ہیں ہر ضلع کیلئے 50لاکھ روپے رکھے گئے ہیں جو نا کافی ہے اس حوالے سے ہمیں سوچنا پڑے گا انہوں نے کہا کہ وکلاءکے چیمبر ہیں جن کی انتہائی کم کرایہ ہے ان سے میں اپیل ہی کرسکتا ہوں کہ وہ بلدیہ کے ساتھ بیٹھ کر اس مسئلے کے حل کو یقینی بنائیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں