پاکستان کے بہتر مستقبل کے خاطر آرمی چیف سے بات کریں گے، شہریار آفریدی

اسلام آباد (انتخاب نیوز) تحریک انصاف رہنما شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ صرف آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس آئی سے مذاکرات چاہتے ہیں، پاکستان کے بہتر مستقبل کے خاطر آرمی چیف سے بات کریں گے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی نے کہا کہ پی ٹی آئی صرف آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس آئی سے مذاکرات کرے گی، جو بہت جلد ہوں گے، پاکستان کے بہتر مستقبل کی خاطر آرمی چیف سے بات کریں گے۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی شروع دن سے مذاکرات کی خواہش تھی، پر دوسری طرف سے رسپانس نہیں آیا، یہ تاثر غلط ہے کہ بانی پی ٹی آئی این آر او چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما نے حکومت سے مذاکرات کے سوال پر جواب دیا کہ یہ مسترد شدہ لوگ ہیں، ان سے کیا مذاکرات کریں؟

اپنا تبصرہ بھیجیں