صحبت پور ، گرمی کی شدت میں اضافہ، درجہ حرارت 50ڈگری تک جا پہنچا

صحبت پور (یو این اے )ضلع بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ۔سورج آگ برساتا رہا عوام کا برف سمیت ٹھنڈی مشروبات پر رش مہنگائی کے مارے عوام چھاوں کی تلاش میں شروع لوگ گھروں تک محدودرپورٹ کے مطابق صحبت پور ضلع بھر میں شدید گرمی درجہ حرارت 50سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے صحبت پور شہر سمیت تحصیل پہنور سنہڑی، تحصیل مانجھی پور سب تحصیل سعید خان ،تحصیل حیردین اور تحصیل فرید آباد کے علاقے میں گرمی کے ستائے ہوئے لوگوں نے برف کی اسٹورز اور ٹھنڈے مشروبات کی دکانوں کا رخ کر لیا جبکہ گرمی کی شدت کی وجہ سے لوگ چاوں اور گھروں میں محصور ہو گئے ہیں سورج بھی آگ برساتا رہا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں