ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار

(انتخاب نیوز)آذربائیجان کے دورے پر جاتے ہوئے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رہیسی کے قافلے میں شامل 3 ہیلی کاپٹروں میں سے 2 ہیلی کاپٹر منزل پر پہنچ گئے اور ایک نہیں پہنچا۔ذرائع ایرانی میڈیا نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں صدر اور وزیرخارجہ سوار تھے، ہیلی کاپٹر آذربائیجان کے شمال میں پرواز کررہا تھا۔ایرانی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سوار چند افراد سے رابطہ ہوا ہے، امید ہے تمام سوار بخیریت ہوں گے جبکہ ہیلی کاپٹر کی تلاش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں