بلیدہ میں سیکورٹی اہلکاروں کی فائرنگ ، خواتین و بچوں کیساتھ ناروا سلوک پر علاقہ مکین سراپا احتجاج

بلیدہ(مانیٹرنگ ڈیسک)کیچ کے علاقے بلیدہ میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے فائرنگ کے خلاف علاقہ مکین سراپا احتجاج ہو گئے، علاقائی ذرائع کے مطابق گذشتہ کئی دنوں سے گلی بلیدہ میں سیکورٹی فورسز کی جانب رات گئے بلا وجہ فائرنگ کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔اس کے خلاف مقامی لوگوں نے آج سیکورٹی فورسز کے کیمپ کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔مظاہرین کا کہنا تھا ہے کہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے مظاہرین کو دھمکیاں دی گئی اور خواتین و بچوں کے ساتھ بد تمیزی کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں