بینک نمائندہ بن کر عوام سے مالی فراڈ، گینگ میں شامل خاتون گرفتار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آن لائن مالی فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف ایف آئی اے کی جانب سے کارروائی، تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے آن لائن مالی فراڈ میں ملوث خاتون ملزم کو گرفتار کر لیا ، ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمہ کا تعلق آن لائن فراڈمیں ملوث گینگ سے ہے، ملزمان سادہ لوح شہریوں کو بینک کا نمائندہ بن کر کال کرتے تھے، ملامان آن لائن سپوفنگ استعمال کر کے بینک سے ملتے جلتے نمبروں سے کال کرتے تھے، ملزمان بینک صارفین سے ویریفکیشن کے نام پر اکاﺅنٹ کی خفیہ معلومات لیتے تھے، ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ ملزمان بینک صارفین سے معلومات حاصل کر کے اکاﺅنٹ سے پیسے ٹرانسفر کرتے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں