قلات، مغلزئی جہاز گراﺅنڈ میں دیوار گرنے سے 9 کھلاڑی شدید زخمی

قلات (نمائندہ انتخاب) مغلزئی جہاز گراوئنڈ میں بلاک کی دیوار گرنے سے 9 کھلاڑی شدید زخمی، ہسپتال منتقل، تین شدید زخمی کھلاڑیوں کو تشویشناک حالت میں مزید علاج کیلئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق قلات مغلزئی کے مکان پر جہاز میدان میں تیز ہواو¿ں سے بلاک سے بننے والی دکانوں کی دیوار گرنے سے شہید طارق کرکٹ کلب قلات اور ٹورنامنٹ کمیٹی کے کھلاڑی شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال پنچادیا گیا ہسپتال انتظامیہ کو اطلاع ملتے ہی فوری طور پر ایم ایس ڈاکٹر نصراللہ لانگو اپنے ٹیم کے ہمراہ ایمرجنسی پہنچ گئے جہاں پر زخمی کھلاڑیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی زخمیوں میں شدید زخمیوں کو طبی امداد کے بعد مزید علاج کیلئے کوئٹہ ریفر کر دیا گیا جن میں زخمی پولیس ملازم بھی شامل ہیں زخمیوں میں سراج احمد، غلام سرور، عبدالوحید، ظفراللہ، شیر احمد، محمد جمیل، بشیر احمد، محمد آصف اور عبدالقیوم شامل ہیں اس موقع پر ہسپتال میں پولیس انتظامیہ ٹیم جن میں ایس ایچ او حبیب بابئی ایڈیشنل ایس ایچ او میر نذیر احمد عمرانی اور قلات کے کرکٹ اور فٹبال کھلاڑیوں اور شہریوں کی بڑی تعداد ہسپتال پہنچ گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں