وزیراعلیٰ کی جانب سے ڈھاڈر میں ڈاکوﺅں کا مقابلہ کرنیوالے شہری اور لیویز اہلکار کو 5 لاکھ روپے انعام

کوئٹہ (آئی این پی) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ڈھاڈر میں ڈاکوﺅں کا مقابلہ کرنے والے شہریوں کو ان جرات مندی پر شاباش دی اور انہیں بہادری کامظاہرہ کرنے والے شہری اور لیویز فورس کے سپاہی کو 5لاکھ روپے بطور انعام اور تعریفی اسناد سے نوازا اور کہا کہ جرائم کے خلاف جنگ میں ہر فرد کو پولیس لیویز سمیت سیکورٹی فورسز کا ساتھ دینا چاہئے بحیثیت قوم ہم سب مل کرمعاشرے سے جرائم کا مکمل خاتمہ کر سکتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں