نصیرآباد میں بی آئی ایس پی کا کمپلینٹ سینٹر 4روز سے بند، خواتین پریشان
چھتر(یو این اے )ضلع نصیرآباد کی تحصیل میرحسن خان کھوسہ میں قائم بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا کمپلینٹ سینٹر 4 دن سے بند شدید گرمی کے باعث پیسے لینے والی خواتین پریشان ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع نصیرآباد کی تحصیل میرحسن خان کھوسہ میں قائم بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا سینٹر کمپلینٹ آفیسر عزیز کھوسہ کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے بند اسسٹنٹ ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بے بس شدید گرمی کے باعث دور دراز علاقوں سے آنے والی خواتین پریشان سینٹر کی بندش کے باعث کئی روز سے خالی ہاتھ واپس لوٹنے پر مجبور ۔ عوامی حلقوں نے کہا کہ خواتین کا 48ڈگری سینٹی گریڈ کی گرمی میں کوئی پرسان حال نہیں، جلد نوٹس لے کر مشکلات کا حل نکالا جائے۔
Load/Hide Comments


